the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے

ممبئی ، ۲۴؍جون: (بی این ایس) : بی جے پی اور اس کی ہم نوا پارٹی شیوسینا کے درمیان سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔ دونوں جانب سے بیان بازیوں کا سلسلہ طول پکڑ رہا ہے۔ تازہ معاملے میں سیاست میں 'بالی ووڈ کا تڑکا لگ گیا ہے۔ بی جے پی نے اپنے میگزین میں شیوسینا ادھو ٹھاکرے کی مثال فلم شعلے کے اسرانی سے کی تھی۔ شیوسینا نے بھی اس کا سخت جواب دیتے ہوئے اب بی جے پی کے قومی صدر کو شعلے کا گبر سنگھ کہا ہے۔ اگر ادھو ٹھاکرے اسرانی ہے تو امت شاہ گبر سنگھ۔ شیوسینا کے کونسلر کشور پیڈنیکر نے کہا ہے کہ جس طرح امت شاہ کام کر رہے ہیں اس



سے شعلے کے آخر میں جو حالت گبر کی ہوئی تھی وہی حالت بی جے پی کے اس گبر سنگھ کی ہوگی۔ واضح رہے کہ شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا سے بی جے پی پر مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں لیکن اب بی جے پی نے بھی اپنے ہفتہ وار رسالے کے ذریعے شیوسینا پر حملے تیز کر دیئے ہیں ۔ اس بیان بازی میں شعلے فلم کے کرداروں کو لے کر شیوسینا بی جے پی میں اب نیا تنازعہ کھڑا ہو چکا ہے۔ اس سے پہلے بھی شیوسینا نے براہ راست بہت سے مسائل پر بی جے پی اور یہاں تک کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر حملے کئے ہیں ۔ بی جے پی نے اس سے پہلے لکھا تھا کہ شیو سینا 'طلاق لے سکتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.